Welcome to the Forum..

You are currently viewing our boards as a Guest which gives you limited access to view most discussions and access our other features. By joining our free community you will have access to post topics, communicate privately with other members (PM), respond to polls, upload content and access many other special features. Registration is fast, simple and absolutely free so please, join our community today!

If you have any problems with the registration process or your account login, please contact us.

You are not connected. Please login or register

محبت کیا ہے؟ تم کو کیا بتائیں

View previous topic View next topic Go down  Message [Page 1 of 1]

Jack-4-Rose

avatar
New member
New member
"جو کچھ بھی ہے محبت کاپھیلاؤ ہے "
محبت کیا ہے؟ تم کو کیا بتائیں
تمہیں کہہ دو محبت کیا نہیں ہے؟

اگر خوشنما رنگ اب بھی آپ کو بھاتے ہوں،، خوشبویں راستہ روکتی ہوں ۔۔ جذبے اسیر
کرتے
ہوں- آتے جاتے موسم گہرا اثر ڈالتے ہوں ۔۔۔ خوابوں سے بہت گہرا رشتہ ہو
۔۔۔ تتلیوں کی رعنائیاں محسوس ہوتی ہوں شاعری کی صورت میں جڑے لفظ
ٹھہرجانے پر مجبور کرتے ہوں

کسی
دکھ کسی المیہ پر کرب آپ کے اندر بھی اترتا ہو یا سنگدلی ۔۔محرومی بے چین
کردیتی ہو اور ایسے میں کسی معصوم بچے کی شرارت بے ساختہ آپ کے ہونٹوں پر
مسکراہٹ لے آتی ہو تو ہمیں سمجھ لینا چاہیے کہ محبت اب بھی ہمارے اندر
بستی ہے اور محبت کی تجدید کے لئے کسی یوم کی ضرورت نہیں بلکہ ان جذبوں کی
ڈور تھامنے کی ضرورت ہے-

صرف اور صرف ان کی موجودگی کا یقین کرنے کی ضرورت ہے -
بقول خلیل جبران
" محبت جب آسمانوں سے ہمارے دل پر اترتی ہے تو پھر سب کچھ بدل دیتی ہے- ہر منظر ،ہر کیفیت تبدیل ہو جاتی ہے"
امجد اسلام امجد نے کہا ہے کہ
"محبت ایسا دریا ہے
کہ بارش روٹھ بھی جائے
تو پانی کم نہیں ہوتا "
محبت
ایک ایسا آفاقی جذبہ ہے جو صبر سکھاتا ہے ۔ ضبط کا قرینہ عطا کرتا ہے محبت
کی پہلی اور آخری ترجیح وفا ہے ۔۔۔ جو اگر زندگی میں میسر ہو تو انسان کو
دنیاکہ ہر ستم بھلا دیتی ہے

دنیا کے ستم یاد نہ اپنی ہی وفا یاد
اب کچھ بھی نہیں مجھے محبت کے سوا یاد
محبت کیا ہے ؟
بقول سرور
یہ دیکھئے کہ اِس میں ہے گم ایک کائنات
کیا چیز ہے یہ حرفِ محبت نہ پوچھئے
یا شیفتہ نے کہا تھا کہ
شاید اسی ک انام محبت ہے شیفتہ
اک آگ سی سینے کے اندر لگی ہوئی
محبت
کیا ہے ؟خواب ہے ۔۔سراب ۔۔ملن ہے جدائی ہے ۔۔بے اختیاری ،۔۔ ضبط ہے یقین
ہے خوائش ہے جذبہ ہے عمل ہے امتحان ہے امید ہے نوید ہے ہجر ہے یا وصال ہے

کہیں یہ محبت فیض احمد فیض کے نزدیک لوگوں کے لئے خوش قسمتی ہے
"وہ لو گ بہت خوش قسمت تھے
جو عشق کق کام سمجھتے تھے "

یا کہیں حکیم ناصر کے لئے
اس کے دل پر بھی کڑی عشق میں گزری ہوگی
نام جس نے بھی محبت کا سزا رکھا ہے

تو کہیں قتیل شفائی کو یہ کہنے پر مجبور
اگر وفا پر بھروسہ نہ رہے تو دنیا کو
کوئی شخص محبت کاحوصلہ نہ کرے
محبت
ایک ایسا آفاقی جذبہ ہے جس کا رنگ ہر رشتے میں نمایاں ہے جو رشتوں کو
توڑنا نہیں جوڑنا سکھاتا ہے ۔۔۔ انھیں غلط سے صحیح سمت کی طرف گامزن کرتا
ہے -اضطراب سے سکون کی راہ میں لے آتا ہے -اور انسان کو روح کی لافانی
حدود میں داخل کردیتا ہے جو اسے عشق مجازی سے عشق حقیقی کی معراج پر لے
آتا ہے –

جبھی تو وارث شاہ یہ کہہ گئے ہیں کہ
وارث شاہ حقیقت دی لیں لزت
ہلے چکھ کے لون مجازیاں دے
زندگی
اس سفر میں لوگ فنا ہوجاتے ہیں لیکن جذبے اپنی جگہ مسلم حقیقت کے روپ میں
موجود رہتے ہیں-یہ زندگی کا استعارہ ہیں- اسی لئے محبتوں کے اس سفر کو
جاری رہنا چاہیے -

کیونکہ
"جو کچھ بھی ہے محبت کاپھیلاؤ ہے

MyLife4U

avatar
*Super Moderator*
*Super Moderator*

ERUM ALI

avatar
*Administrator*
*Administrator*
Nice Sharing


_________________

Sponsored content


View previous topic View next topic Back to top  Message [Page 1 of 1]

Permissions in this forum:
You cannot reply to topics in this forum